لاہور ( خصوصی نامہ نگار) امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی کا کہنا تھا کہ ظالموں اور جابروں کی نرسریوں میں پلنے والے سیاستدان ملکی موجودہ صورتحال کے ذمہ دار ہیں۔ طاقتور کیلئے رات کو عدالتیں کھول کر مرضی کے فیصلے کرنا کہاں کا انصاف ہے۔ کمزور اور طاقتور کو یکساں انصاف فراہم کرنا ہی انصاف کہلاتا ہے۔ کلمے کی بنیاد پر بننے والے ملک کو طاقت کی بنیاد پرسیکولر نہیں بنانے دینگے۔ پاکستان کے موجودہ مسائل کا واحد حل اسلامی نظام کا نفاذ ہے۔ جمہوریت اور آمریت دونوں نظام بری طرح ناکام ہوچکے ہیں۔ اب عوام کو 8 فروری والے دن اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے باہر نکلنا چاہیے۔ اسلامی نظام ہی ملک اور عوام کی تقدیر بدل سکتا ہے۔
8 فروری عوام کواسلامی نظام کے نفاذ کیلئے باہر نکلنا چاہیے:سعد رضوی
Dec 28, 2023