اسلامی نظام ہی پاکستان، عوام کے مسائل کا واحد حل:ضیاالدین انصاری  

لاہور ( خصوصی نامہ نگار) امیدوار پی پی 147 و امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاالدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا  اسلامی نظام ہی پاکستان اور عوام کے مسائل کا واحد حل ہے۔ 8فروری ظلم، ناانصافی، بدامنی اور معاشی بدحالی سے نجات کا دن ہے۔آئندہ انتخابات میں کسی سیاسی جماعت نے اسلامی، ترقی یافتہ اور خوشحال پاکستان کیلئے منشور عوام کے سامنے پیش نہیں کیا۔ جماعت اسلامی ملک کی واحد سیاسی اور جمہوری جماعت جس نے ایک مکمل فلاحی اسلامی اور خوشحال ریاست بنانے کا منشورقوم کے سامنے پیش کیا۔ عوام کے ووٹوں کی طاقت سے اسلامی خوشحال پاکستان کی بنیاد رکھیں گے۔ ن لیگ، پیپلزپارٹی نے بہت سے نعرے لگائے اورعوام کو بہت سے سبز باغ دکھائے، مگر پاکستان اور عوام کی قسمت نہیں بدلی۔ ملک کا موجودہ نظام طاقتور کو تحفظ جبکہ عام آدمی کے مستقبل کی کوئی ضمانت نہیں دیتا۔

ای پیپر دی نیشن