مسلم لیگ ن کو برسر اقتدار لائے بغیر ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی ناممکن :ملک اسد کھوکھر 

Dec 28, 2023

لاہور ( نیوز رپورٹر) پی پی 160 مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار ملک اسد کھوکھر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کو برسر اقتدار لائے بغیر ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی ناممکن ہے۔ ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کو انتقام کا نشانہ بنا کر اقتدار سے محروم کیا گیا ہے جو قائد کے پاکستان اور عوام کی معاشی سیاسی اقتصادی پالیسیوں کو پاؤں تلے روندتے ہوئے ایک ایسے شخص کو اقتدار میں لایا گیا جس نے اپنے قائد کے ایٹمی پاکستان کو اس طرح نقصان پہنچایا جس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ ملک کی اقتصادی پالیسیوں کو سیاست کی بھینٹ چڑھا کر تباہ و برباد کر کے رکھ دیا گیا جسکی وجہ سے عوام انہتائی غربت اور بیروزگاری میں مبتلا ہو کر معاشی تنگدستی کا شکار ہو کر رہ گئے۔

مزیدخبریں