لاہور(نیوز رپورٹر) غزہ فلسطین میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے 21 ہزار سے زیادہ معصوم شہریوں بشملول مرد، خواتین اور ایک بڑی تعداد بچوں کے قتل عام پر آل پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرزیونین سی بی اے کے سینکڑوں کارکنوں نے بختیار لیبرہال کے باہر شدید احتجاج کرکے غزہ کے عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے واپڈا اور محکمہ بجلی کے زیراہتمام خورشیداحمد جنرل سیکرٹری کی قیادت میں ریلی نکالی۔ ریلی کے شرکاء نے غزہ فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت میں پرچم اٹھا رکھے تھے اور اسرائیل کیخلاف نعرہ لگاتے رہے۔ ریلی کے شرکاء سے خورشیداحمد جنرل سیکرٹری یونین، اسامہ طارق، حاجی یونس، حسن منیر ، نوشیر خان، مظفر متین، عبدالشکور، زاہد احمد،نوید عاشق ڈوگر، حاجی لیاقت، شہباز ٹھاکر، طاہر حسین، مہر جمیل،رانا شفیق ودیگر قائدین نے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور امن پسند اقوام سے پرزور مطالبہ کیا کہ غزہ میں معصوم فلسطینیوں کے قتل عام کو ختم کرنے کیلئے فوری جنگ بندی کروائیں۔
اسرائیلی بمباری:21 ہزار سے زیادہ فلسطینی شہری شہید،ورکرزکنفیڈریشن کی یکجہتی ریلی
Dec 28, 2023