لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عبداللہ شفیق نے کہا ہے کہ کوئی بھی کھلاڑی کیچ چھوڑنا نہیں چاہتا، کیچ ڈراپ ہونے پر میں اپنی غلطی مانتا ہوں،آسٹریلیا کیخلاف میلبون ٹیسٹ کا دوسرا روز ختم ہونے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے اوپنر بیٹر عبداللہ شفیق کا کہنا تھا کہ کوئی بھی پلیئر کیچ چھوڑنا نہیں چاہتا ، یہ گیم کا حصہ ہے، مجھ سے کیچز ڈراپ ہوئے اور میں اپنی غلطی مانتا ہوں، اگر کیچ پکڑتے تو آسٹریلیا کو فرق پڑتا۔ آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز اپنی ٹیم کے اہم بائولر ہیں، ہماری کوشش تھی ان کو وکٹ نہ دیں، محمد رضوان اور عامر جمال کی پارٹنرشپ لگی ہے، امید ہے ٹوٹل کے قریب جائیں گے۔ ہمیں افسوس ہے کہ ہم نے وکٹیں دیں لیکن امید ہے یہ پارٹنرشپ لمبی چلے گی۔ بابر اعظم بہترین بیٹر ہیں، امید ہے وہ دوسری اننگز میں اچھا سکور کریں گے۔ ڈیوڈ وارنر کا کیچ لے لیتا تو اچھا ہو جاتا، کیچز ڈراپ ہونا گیم کا حصہ ہے۔ سب کی کوشش اچھے کی ہوتی ہے کبھی آن ڈے ڈلیور نہیں ہوتا۔