واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) ایک نئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ فضائی آلودگی دل اور پھیپھڑوں کی بیماریوں کے علاوہ چھاتی کے کینسر کا خطرہ بھی بڑھاتی ہے۔ امریکا کی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف انوائرنمنٹل ہیلتھ سائنسز اور نیشنل کینسر انسٹی ٹیوٹ کے محققین نے دریافت کیا کہ چھاتی کے کینسر کے واقعات میں سب سے زیادہ اضافہ ان خواتین میں دیکھا گیا جن کے گھر کے قریب آلودگی کے ذرات کی سطح زیادہ تھی۔ این آئی ای ایچ ایس میں انوائرنمنٹ اینڈ کینسر ایپیڈ یمولوجی گروپ کی سربراہ اور مطالعے کی مصنفہ الیگزینڈرا وائٹ نے کہا کہ ہم نے ان خواتین میں چھاتی کے کینسر کے کیسز میں 8 فیصد اضافہ دیکھا جن کے علاقوں میں فضائی آلودگی 2.5 سے زیادہ تھی۔
فضائی آلودگی سے دل‘ پھیپھڑوں کی بیماریوں کے ساتھ چھاتی کا کینسر بھی ہوتا ہے
Dec 28, 2023