نئی دہلی(این این آئی)انڈین نیشنل کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو دھوکہ دیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کانگریس صدر نے’’ ایکس ‘‘پر ایک پوسٹ میں کہا کہ مودی حکومت نے مقبوضہ علاقے کے لوگوں کو دھوکہ دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔انہوں نے مزید کیا کہ لداخ میں گلوان تصادم کے بعد بھارتی کی قومی سلامتی اور اسٹریٹجک مفادات خطرے میں پڑ گئے ہیں۔جون 2020 میں مقبوضہ جموںوکشمیر کے خطے لداخ کے علاقے کی وادی گلوان میں بھارتی اور چینی فوجیوں کے درمیان جھڑپ کے دوران کم از کم 20 بھارتی فوجی ہلاک اور 70 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔
مودی حکومت نے مقبوضہ جموں وکشمیر کے لوگوں کو دھوکہ دیا ، کانگریس
Dec 28, 2023