واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹ پارٹی کے رکن لائیڈ ڈاگیٹ نے اسرائیل کے لیے اپنی حکومت کی حمایت پر شدید تنقید کی ہے۔ ’’ایکس‘‘ پر ایک پوسٹ میں لائیڈ ڈاگیٹ نے اسرائیل کے لیے امریکی حمایت پر سوال اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ 'غزہ کے شہریوں کو محفوظ رکھنے کے لیے نیتن یاہو کے سامنے گڑگڑانے کی امریکی پالیسی ناکام ہو گئی ہے۔ ہم نے درخواستوں کے ساتھ نیتن یاہو کو ہتھیار بھیجے جبکہ اقوام متحدہ کی سب سے نرم قرارداد کے موقع پر بھی غیر حاضر رہے۔ جب تک اسرائیلی وزیراعظم نتائج کا سامنا نہیں کرینگے اسوقت تک مزید معصوم شہری موت و بھوک کا سامنا کرینگے۔