حیدر آباد (نیٹ نیوز) سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدر آباد میں جواں عمر لڑکی کو غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا، جس کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ تھانہ پنیاری کے علاقہ شاہ لطیف کالونی کی سومرو گل کے مکان میں 22 سالہ اقرا پر فائرنگ کی گئی۔ سومرو کمیونٹی نے احتجاج کیا تو پولیس بلا لی گئی۔ اس دوران نامعلوم افراد نے ہوائی فائرنگ بھی کی۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کو اس کے کزن نے گولی ماری۔ ایک شخص پکڑ لیا۔ پولیس موبائل پر پتھراؤ بھی کیا گیا۔
حیدر آباد میں غیرت کے نام پر لڑکی قتل‘ سومرو برادری کا احتجاج
Dec 28, 2023