اسلام آباد،باسی کھانا کھانے سے مدرسے کے 26 بچوں کی حالت غیر،ہسپتال منتقل

Dec 28, 2023

 اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد کے علاقے بھارہ کہو کے مدرسے کے 26 بچوں کی حالت باسی کھانا کھانے سے غیر ہوگئی۔پولیس کے مطابق بچوں کو رات کے وقت پمز ہسپتال لے جایا گیا تھا۔ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ بچوں کو طبی امداد اور معدہ صاف (واش) کرنے کے بعد دوبارہ مدرسے بھیج دیا گیا۔پمز ہسپتال کے ذرائع کے مطابق تمام بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

مزیدخبریں