گگو منڈی(نامہ نگار)ڈکیتی کی واردات میں فائرنگ کر کے شہری کو زخمی کرنے والے دو ڈاکو واردات کے 24گھنٹے کے اندر مبینہ پولیس مقابلہ میں ہلاک ہو گئے پولیس نے نعشیں ہسپتال منتقل کر دیں تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دن10بجے کے قریب دو مسلح ڈاکوئوں نے واردات کے دوران مزاحمت پر چوک شاہ جنید میں چک نمبر365۔ای بی کے رہائشی نوجوان محمد نوید کے سینے پر گولی مار شدید زخمی کر دیا تھا اور اہلیان دیہہ اور پولیس نے ایک ڈاکو طارق کو پکڑ لیا جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا گرفتار شدہ ڈاکو کی نشاندھی پر رات گئے پولیس اس کے ساتھی منیر کو گرفتار کر کے جا رہی تھی کہ چوک شاہ جنید کے قریب مبینہ طور پر ڈاکوئوں کے چار ساتھیوں نے انہیں چھڑانے کے لیے پولیس پر فائرنگ کر دی جس کی زد میں آ کر ڈاکو طارق عظیم اور منیر شدید زخمی ہو گئے جنہیں لے کر ایس ۔ایچ ۔او گگو منڈی عدنان جمیل ٹیپو علاج معالجہ کے لیے ہسپتال جا رہے تھے کہ دونوں راستہ میں ہی ہلاک ہو گئے جبکہ ملزمان کے ساتھی فرار ہو گئے ۔