فیصل آباد‘سرگودھا ‘ چنیوٹ‘فیروزوالہ (نمائندہ خصوصی‘نمائندہ نوائے وقت‘نامہ نگار) اوباش ملزموں نے کمسن بچوں اور کم سن بچی سمیت خواتین کو ہوس کا نشانہ بنا دیا، تفصیل کے مطابق فیروزوالہ لاہور روڈ کی آبادی فتو والا میں نوجوان اویس نے خاتون کے گھر میں گھس کر اس کے ساتھ زیادتی کر ڈالی‘ تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ محلہ چباں کے رہائشی ازوار شاہ کی گیارہ سالہ بہن عروہ ثاقب کو واقع بلڈنگ میٹریل شاپ کا اوباش مالک اسے اپنے گھر لے گیا اورہوس کا نشانہ بنا ڈالا، تھانہ چک جھمرہ کے علاقہ 115 ج ب میں اوباش ملزم شناور نے سات سالہ مابل اور تھانہ ساہیانوالہ کے علاقہ 126 ر ب میں اوباش ملزم قاسم نے نوید مسیح کے کمسن بیٹے کو ورغلا کر اپنے ساتھ لے جا کرزیادتی کا نشانہ بنا دیا اور فرار ہو گئے، تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقہ 534 گ ب کے رہائشی اظہر حسین کی بیوی گھر میں اکیلی تھی کہ اسی دوران دو اوباش ملزم گھر میں گھس گئے اور اسلحہ کے زور پر ڈرا دھمکا کر اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا اور فرار ہو گئے‘ سرگودھا شہر میں قرآن پڑھنے والی 8 سالہ بچی کو استانی کے دیور نے اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے درندہ صفت ملزم کو گرفتار کر لیا۔چنیوٹ میں محلہ دلخوشاب میں ملزم مہنگا نے اسلحہ کے زور پر 16سالہ لڑکی سونیا سے زیادتی کرڈالی۔
2لڑکوں‘کم سن بچی‘3 خواتین سے زیادتی
Dec 28, 2023