فیصل آباد (آئی این پی)فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9مئی کو حساس ادارے کے دفتر پر حملہ کے مقدمہ میں بانی پی ٹی آئی سمیت مرکزی قیادت کو چار جنوری کو طلب کر لیا۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 100 سے زائد افراد کو چار جنوری کو پیش ہونے کے سمن جاری کردیے، بانی پی ٹی آئی، فواد چوہدری،شہباز گل، زرتاج گل،عمر ایوب، مراد سعید، اعظم سواتی کو بھی عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ زین قریشی، شاہ محمود قریشی اورمیاں اعجازاسلم بھی عدالت میں طلب کیے گئے ہیں۔
سانحہ 9 مئی، فیصل آباد انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی و دیگرکو طلب کر لیا
Dec 28, 2023