خدیجہ شاہ کی کمپنی کی منی لانڈرنگ کیخلاف درخواست ‘ ڈی جی ایف آئی اے کو دوبارہ نوٹس

لاہور ( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر خزانہ کی بیٹی خدیجہ شاہ کی کمپنی’’ایلان‘‘کی ایف آئی اے کی انکوائری کے خلاف درخواست پر ڈی جی ایف آئی اے کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے سابق وزیر خزانہ سلمان شاہ کی بیٹی خدیجہ شاہ کی درخواست پر سماعت کی۔ خدیجہ شاہ نے منی لانڈرنگ کے الزام میں انکوائری کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے ۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ ایف آئی اے کی منی لانڈرنگ کے الزام میں انکوائری بدنیتی پر مبنی ہے، استدعا ہے کہ ایف آئی اے کی منی لانڈرنگ انکوائری کو کالعدم قرار دیا جائے۔ عدالت میں ایف آئی اے کی طرف سے جواب داخل نہ کرایا گیا۔عدالت نے درخواست پر ڈی جی ایف آئی اے کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ۔ جبکہ درخواست گزار فیملی کو ناجائز تنگ اور حراساں کرنے سے روکنے کے اپنے حکم میں بھی توسیع کر دی ۔بعد ازاں عدالت نے درخواست پر سماعت جنوری کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کر دی ۔

ای پیپر دی نیشن