اسلام آ باد (خصوصی رپورٹر) وفاقی محتسب کے ادارے کی نئی ویب سائٹ کا اجراء کر دیا گیا ہے جس میں اہم معلومات اور مندرجات کو اردو میں پیش کرنے کے علاوہ اس کی رفتار کار میں اضافہ بھی شامل ہے۔ دائرہ کار، اختیارات، شکایات داخل کرنے کا طریقہ تمام ضروری معلومات انگریزی کے ساتھ ساتھ اردو میں بھی فراہم کر دی گئی ہیں۔