خیرپو ر(آئی این پی)پیپلزپارٹی سندھ کے سینئر نائب صدر منظور وسان نے کہاہے کہ عام انتخابات ملتوی بھی ہوسکتے ہیں ،2018کے الیکشن میں ایک سازش کے تحت مجھے الیکشن سے باہر کیا گیا تھا،قومی اسمبلی کے حلقے این اے 202کے امیدوار منظور حسین وسان کے کاغذات نامزدگی فارم بحال کردیا گیا، انہوں نے کہا کہ پی ایس 27اور این اے دو حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کیے ہیں دونوں حلقوں کے کاغذات نامزدگی بحال ہوگئے ہیں ، سیاسی ملا کھڑا شروع ہو چکا ہے ، جس کا انتظار ہے 8فروری کو مقابلہ کرکے جیت کر دکھائیں گے ، 2018کے الیکشن میں ایک سازش کے تحت مجھے الیکشن سے باہر کیا گیا تھا اور اثاثہ جات کی آڑ میں میرا فارم رد کیا گیا ،منظور وسان نے پیشگوئی کی کہ نئے سال میں نئی تبدیلیاں ہونگی ، 10اور 12جنوری تک الیکشن کے سلسلے میں کچھ بھی ہو سکتا ہے ، عام انتخابات میں الطاف حسین بائیکاٹ کر جائیں گے اور ایم کیو ایم کے ووٹ ہمیں ملیں گے ،ان کا کہنا تھا کہ نواز لیگ جے یو آئی اور ایم کیو ایم کے مل کر الیکشن لڑنے کے امکانات کم ہیں، پیپلزپارٹی کراچی سے 8سے 9سیٹیں مزید لے جائے گی، کراچی کا سیاسی ماحول بدل چکا ہے اور پیپلزپارٹی کو کافی حد تک کا میابی ملے گی،منظور وسان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی الیکشن میں ظاہر نہیں بھی ہوئے تو پی ٹی آئی الیکشن لڑے گی ، پیپلزپارٹی کی جانب سے ابھی تک امیدواروں کو ٹکٹ جاری نہ کرنے کی وجہ پارٹی کے امیدوار زیادہ ہیں اور ووٹر بھی زیادہ ہیں ٹکٹوں کا اعلا ن جلد ہوگا ،انہوں نے کہا کہ 2018میں بانی پی ٹی آئی کو لایا گیا لیکن نواز شریف کو لانے کی بات درست نہیں لگتی ، عام انتخابات ملتوی بھی ہوسکتے ہیں ، پی ٹی آئی کا نشان بحال ہوا ہے لیکن بانی پی ٹی آئی کے الیکشن لڑنے کے امکانات نہیں۔