ساہیوال‘ سرگودھا ‘نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت‘ نمائندہ خصوصی+نامہ نگار) بجلی وگیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث کاروباری اور گھریلو زندگی متاثرہوکر رہ گئی ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا کہ بجلی وگیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بند کیا جائے۔ عوام بجلی وگیس کی بھاری قیمتیں اداکرنے کے باوجود لوڈشیڈنگ کا عذاب سہنے پر مجبور ہیں۔ بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ پر شہری سراپا احتجاج بن گئے۔ عوامی وسماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کو ذہنی مریض بنا دیا ہے۔ نماز کے اوقات کار میں بجلی بند ہونا معمول بن چکا ہے۔ سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ نے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کر دیئے جو مہنگے داموں ایل پی جی سلنڈر گیس خرید کر استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔