ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کی زیر صدارت 13 ارب کے ترقیاتی منصوبے منظور  

Dec 28, 2023

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر جہانزیب کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں 13 ارب روپے مالیت کے 5 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی۔ ایکنک کو 72 ارب 24 کروڑ روپے مالیت کے  دو منصوبے منظوری کیلئے بھیجنے کی سفارش کی گئی۔ کراچی شہر کی ترقی کیلئے 63 ارب 95 کروڑ روپے مالیت کا نظرثانی شدہ منصوبہ ایکنک کو ریفر کر دیا گیا۔ اسلام آباد میں 8 ارب 28 کروڑ روپے لاگت  سے لیبارٹری کے قیام کا منصوبہ ایکنک کو ریفر کر دیا گیا۔ آئی ٹی سٹارٹ اپ کیلئے 5 ارب روپے کے منصوبے کی منظوری دی گئی۔

مزیدخبریں