مسلم لیگ (ن) نے مہنگائی، بیروزگاری کے خاتمے کو اولین ترجیح قرار دیا : احسن اقبال  

Dec 28, 2023

نارروال (نوائے وقت رپورٹ) رہنما مسلم لیگ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم نے مہنگائی اور بے روزگاری کے خاتمے کو اولین ترجیح قرار دیا ہے۔ منشور میں کرپشن کا خاتمہ اور احتساب کو شفاف بنانے کا کہا گیا ہے۔ تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بہتری کو منشور کا لازمی جزو بنایا گیا ہے۔ ملکی سیاست میں مسلم لیگ ن کا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں۔ جہاں ترقی نظر آئے گی وہاں مسلم لیگ ن کی مہر نظر آئے گی۔ عوام کو 2018ء کے بھیانک خواب نے نیند سے جگا دیا۔ منشور کمیٹی تجاویز کو حتمی شکل دے رہی ہے۔ اوورسیز پاکستانیوں کو موقع دے رہے ہیں کہ منشور میں اپنا حصہ ڈالیں۔

مزیدخبریں