کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر مردان ڈومکی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں دھرنے والوں کے جائز مطالبات پر عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ میر مردان ڈومکی نے ہدایت کی کہ بحالی امن کے لیے مؤثر حکمت عملی مرتب کی جائے جبکہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ اسلام آباد دھرنے والوں سے بات چیت کے لیے وفاقی حکومت نے کمیٹی قائم کردی ہے، جبکہ بالاچ بلوچ کے واقعہ سے متعلق تحقیقات کے لیے علیحدہ علیحدہ کمیٹیاں قائم کردی ہیں۔ معاملات کو قوانین کے مطابق افہام و تفہیم سے حل کرنا چاہتے ہیں، جبکہ بامقصد بات چیت اور مذاکرات کے لیے ہمارے دروازے کھلے ہیں۔
دھرنے والوں کے جائز مطالبات پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی: وزیراعلیٰ بلوچستان
Dec 28, 2023