وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی الفلاح بلڈنگ پہنچ گئے۔ جہاں انہوں نے سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے بزنس فیسیلیٹیشن سنٹر کا دورہ کیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ملکی و غیرملکی سرمایہ کاروں کے لئے قائم برق رفتار ون ونڈو آپریشن کا جائزہ لیا۔ وزیراعلی محسن نقوی نے بزنس فیسیلیٹیشن سنٹر میں قائم صوبائی و وفاقی محکموں کے کاؤنٹرز کا معائنہ کیا اور عملے سے گفتگو کی۔وزیراعلی محسن نقوی نے سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے این او سیز کا مقرر ہ مدت میں اجراء یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے ون ونڈو آپریشن کے پورے نظام کا مشاہدہ کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ یہ پنجاب حکومت کا فلیگ شپ پروگرام ہے جس کا مقصد سرمایہ کاروں کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے۔ 20 صوبائی و وفاقی محکمے ایک چھت تلے خدمات فراہم کررہے ہیں۔ فیصل آباد، سیالکوٹ، گوجرانوالہ،راولپنڈی اور ملتان میں بھی بزنس فیسیلیٹیشن سنٹرز فنکشنل کئے جارہے ہیں۔