نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) عام انتخابات 2024 کے شیڈول کے مطابق امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل جاری رہا ،حلقہ این اے 81 گوجرانوالہ سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چوہدری اظہر قیوم ناہرا سابق ایم این اے اور ان کے بھائی چوہدری مظہر قیوم ناہرا سابق چیئرمین ضلع کونسل گوجرانوالہ کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوئی جنہیں ریٹرننگ آفیسر محمد نوید حیدر نے کلیئر قرار دے دیا ہے اس موقع پر ان کے ہمراہ اقبال صدیق سدھو سٹی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)، چوہدری گلزار احمد باٹھ سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی، چوہدری محمد آصف مٹو سابق چیئرمین یونین کونسل مٹوبھائیکے، میاں طارق سابق کونسلر، چوہدری نثار احمد چندھڑ، سید شعیب شاہ، استاد شاہد محمود انصاری، ڈاکٹر عباس بھٹی صدر مینارٹی ونگ سمیت مسلم لیگی کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی۔