حافظ آباد:کاروباری حضرات اور چیمبرممبرز کیلئے ایک روزہ ٹریننگ

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی)  چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں سیمیڈا اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری حضرات اور چیمبرممبرز کے لئے ایک روزہ ٹریننگ کا انعقادکیا ۔ اس موقع پر رخسار وڑائچ ،قاسم ایوب رندھاوا اور ارسلان نے شرکاء ٹریننگ کو اسٹیٹ بینک کی قرضہ پالیسیوں کے بارے تفصیلی رہنمائی فراہم کی۔انہوںنے بتایا کہ تمام بینک 25سے28پرسنٹ پر لون دے رہے ہیں جبکہ اسٹیٹ بینک جس بھی ممبر کو چیمبر کی جانب سے رکمنڈ کیا جائے گا اسکو چھ سات پرسنٹ پر کاروبار کرنے کے لئے لون دیا جائے گا۔اور معذور اور خواتین کو پانچ پرسنٹ پر قرضہ دیا جائے گا۔ اس موقع پرانہوں نے صدر چیمبر آف کامرس صالح محمد رانجھا، ایس وی پی شفقت حسین تارڑ،وی پی عبدالجبار رضا انصاری کا شکریہ اداکیا اور آخر میں شرکاء ٹریننگ میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے ۔

ای پیپر دی نیشن