حافظ آباد(نمائندہ خصوصی+نمائندہ نوائے وقت) حافظ آباد میں2خواتین سمیت چار ملزمان پر مشتمل نامعلوم نوسرباز گینگ نے مقامی کاروباری شخصیت آصف حسین زیدی کو چکمہ دیکر اے ٹی ایم کارڈ تبدیل کرلیا جس کے بعد نوسر باز گینگ نے اسکے اکائونٹ سے 6لاکھ 98ہزار روپے نکلوالئے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔