بے نظیر بھٹو نے آمریت ،دہشتگردی اور انتہا پسندی کیخلاف جدو جہد کی:ودود حسن ڈار

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )پاکستان پیپلز پارٹی سٹی کے زیر اہتمام دختر مشرق سابقہ وزیر اعظم پاکستان شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی 16ویں برسی کے موقع پر جنرل سیکرٹری سٹی خالد حسین باجوہ کے دفتر پیپلز سیکرٹریٹ حیدری روڑ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جسکی صدارت صدر پاکستان پیپلز پارٹی سٹی میاں ودود حسن ڈار نے کی، نائب صدر سنٹرل پنجاب میاں اظہر حسن ڈارنے تقریب میں خصوصی شرکت کی، اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  بینظیر بھٹو نے آمریت ،دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف جدو جہد کی،شہید بی بی کی جمہوریت کی بحالی کیلئے دی گئی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، آپ نے بھٹو ازم کے ذریعے ہمیں عوام کی بلاتفریق خدمت کرنے کا سبق سکھایا 27 دسمبر2007کو ظالموں نے محترمہ بینظیر بھٹو کو شہید کرکے عوام کو ایک عظیم بہادر لیڈر سے محروم کیا اور پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی شہادت کے بعد شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت ملک کیلئے بہت بڑا نقصان ثابت ہوا۔تقریب کے اختتام پرشہید محترمہ بینظیر بھٹو کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں۔

ای پیپر دی نیشن