گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)کمشنرگوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی نے کہا ہے کہ سرکاری امور کونمٹانے کے سلسلے میں روائتی فائل اور ڈائری اینڈ ڈسپیچ سسٹم کی جگہ پر جدید ٹیکنالوجی کے حامل ای فائلنگ اینڈ آفس آٹومیشن سسٹم ( ای ۔ فاس ) کا نفاذ گڈگورننس اور شفافیت کی جانب اہم قدم ہے اوراس سسٹم کی بدولت جہاں سرکاری امور کی بروقت اور تیز ترین انجام دہی ممکن ہوسکے گی وہیں پر غیر ضروری اخراجات کا خاتمہ ہوگا اور محکموں کی کارکردگی میں بھی واضح بہتری آئے گی۔