سکیورٹی ڈویژن میں تعینات افسران و جوانوں کی کارکردگی اور ذہنی صلاحیتیں بہتر بنانے کیلئے ورکشاپ

Dec 28, 2023

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے افسران و جوانوں کی استعداد کا ر کو بڑھانے کا سلسلہ جاری ہے،اس سلسلہ میں سکیورٹی ڈویژن میں تعینات افسران و جوانوں کی کارکردگی اور ذہنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے تین روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا،اس حوالے سے خصوصی نفسیاتی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ،کمیٹی میں ایس ایس پی سکیورٹی ڈویژن کو چیئر مین تعینات کیا گیا جبکہ ایس پی انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ،ایس پی ہیڈکوارٹرزاور طبعی نفسیاتی ماہرین کمیٹی کے ممبران ہیں، تین روزہ ورکشاپ میں سکیورٹی ڈویژن میں تعینات افسران و جوانوں نے حصہ لیا،ورکشاپ کے اختتام پر افسران و ملازمین کو درپیش مسائل کے حل کیلئے سفارشات مرتب کی گئی، اس موقع پر سی پی او سکیورٹی ڈویژن نے کہا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہیں، وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں امن و عامہ کی صورتحال کو برقرار رکھنا ایک بڑا چیلنج ہے ،جس سے افسران و جوانوں کو ناصرف جسمانی بلکہ ذہنی مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑتاہے، جس کو مدنظر رکھتے ہوئے افسران و جوانوں کے نفسیاتی امتحان شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کا مقصد امن و عامہ کی صورت حال کے پیش نظر افسران و جوانوں کے نفسیاتی امتحانوں کے ذریعے کارکردگی کو مزید بہتر بنانا اور درپیش مسائل کو حل کرنا ہے۔

مزیدخبریں