پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج بھی کاروبار میں تیزی کا سلسلہ جاری ہے۔بینچ مارک کے ایس اے 100 انڈیکس 1545 پوائنٹس سے زائد اضافے کے بعد 62 ہزار کی حد دوبارہ بحال کرلی۔100 انڈیکس 1250 پوائنٹس اضافے سے 62 ہزار 409 پر پہنچ گیا جو گزشتہ روز 60 ہزار 863 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ادھر کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ملکی تبادلہ منڈیوں میں 39 پیسے کمی کے بعد ڈالر کی خرید و فروخت 281 روپے 81 پیسے میں جاری ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 282 روپے 20 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔