بحفاظت بازیابی پر جماعت اسلامی کے شکرگزار ہیں،شفقت حسین

Dec 28, 2023

راولپنڈی (جنرل رپورٹر)ملتان کے علاقے سے کچے کے ڈاکوئوں کے ہاتھوں اغوا ہونے والے دونوں نوجوانوں کوجماعت اسلامی نے بحفاظت بازیاب کروا لیا اغوا کاروںنے دونوں نوجوانوں کی رہائی کے عوض3کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا متاثرہ خاندان نے مغویان کی بحفاظت بازیابی پر جماعت اسلامی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی نے بھرپور ساتھ دیا ، ان خیالات کا اظہار کچے کے ڈاکوئوں کے ہاتھوں اغوا ہونے والے شفقت حسین اور اس کے بھائی شفاعت حسین نے الخدمت فائونڈیشن شمالی پنجاب کے صدرو پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی15سے جماعت اسلامی کے امیدوار حاجی رضوان احمد کے ہمراہ راولپنڈی پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

مزیدخبریں