راولپنڈی( سٹاف رپورٹر)پیر مہر علیؒ بارانی یونیورسٹی کے ڈائریکٹر آئی ٹی و پرنسپل آفیسرپبلک ریلیشنز ندیم احمد ملک نے پی ایچ ڈی کر لی ۔ ندیم ملک نے پی ایچ ڈی کی ڈگری کمپیوٹر سائنس میں 84.50 فیصد (اے ون گریڈ)کے ساتھ مکمل کی۔ انہوںنے ریڈیو پاکستان سے بطور آئی ایکسپرٹ اپنے کیرئیر کا آغاز کیا، مختلف قومی اور بین الاقوامی کانفرنسز میں شرکت کا بھی اعزاز رکھتے ہیں۔ دس سال سے پیر مہرعلی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی میں بطورڈائریکٹر آئی ٹی سروسز اور پرنسپل آفیسر،پبلک ریلیشن اور پبلی کیشن خدمات انجام دے رہے ہیں۔ان کی نمایاں کارکردگی پر ریڈیو پاکستان اور بارانی زرعی یونیورسٹی سے تعریفی اسناد حاصل کررکھی ہیں۔میٹرک سے پی ایچ ڈی تک نمایاں پوزیشن حاصل کر رکھی ہیں۔ انہوں نے اپنی کامیابی کو والدین کی دعاؤں کا ثمر قرار دیا ہے جبکہ اساتذہ،والدین اور دوست احباب کی دعاؤں،محنت اورتعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
بارانی یونیورسٹی کے ڈائریکٹر آئی ٹی ندیم احمد ملک نے پی ایچ ڈی کر لی
Dec 28, 2023