راولپنڈی+ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت) دارلعلوم تعلیم القرآن راجہ بازارکے متصل مشہور کتب خانہ رشیدیہ کے نگران اعلیٰ حضرت بابا عبدالشکور،92برس کی عمرمیںانتقال کرگئے،مرحوم کی نمازجنازہ قبرستان عیدگاہ راولپنڈی کی جنازہ گاہ میںآج بروزجمعرات بعدنمازظہر28دسمبراداکی جائیگی،جانشین شیخ القرآن مولانااشرف علی،ناظم دارلعلوم مولانا گوہررحمن،مولاناسیدصبغت اللہ شاہ، مولانانذیراحمد،علامہ آغاارشدمحمود،دارلعلوم مسجدکے خطیب مولاناولی اللہ خان،ودیگرعلماء کرام نے کتب خانہ رشیدیہ میںطویل عرصہ تک بہترین خدمات انجام دینے والے اورمسلک حقہ کے ترجمان حضرت باباعبدالشکورکی رحلت پرگہرے رنج وغم کااظہارکرتے ہوئے ان کے بلندی درجات کیلیئے خصوصی دعاکی ہے۔