راولپنڈی(جنرل رپورٹر)کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کا دورہ کیا،ہسپتال پر جاری توسیع اور تزئین و آرائش کے منصوبے کی فزیکل پراگریس کا تفصیلی جائزہ لیا،وائس چانسلر راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر عمر، ایم ایس ہولی فیملی ڈاکٹر اعجاز احمد، ایکسئن بلڈنگ بھی موجودتھے،کمشنر راولپنڈی نے جاری کام پر بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے بریفنگ لی،بتایا گیا کہ گراؤنڈ فلو رپرٹائل ورک 99% ہوچکاہے،بلاک ٹیک کو ٹھیک کر کے ری ڈو کیا جا رہا ہے،ہسپتال تک آسان رسائی دینے کے لئے ہولی فیملی کے سامنے دوطرفہ سڑک بنائی جائے گی، کمشنر نے کہا کہ ہسپتال کی بیسمنٹ کے مسائل کوبھی فوری حل کیا جائے،ہولی فیملی ہسپتال پر اوورآل 60 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے،نیو بلڈنگ میں فزیکل پراگریس 56% جبکہ اولڈ بلڈنگ کی پراگریس 66% ہے ہولی فیملی کی تعمیر نو کی ڈیڈلائن 20 فروری ہے تعمیرنو کا کام ڈیڈلائن سے پہلے مکمل کریں گے، 24 گھنٹے کام جاری ہے پنجاب بھر میں 100 سرکاری ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کا کام جاری ہے ہولی فیملی کو جدید ہسپتال میں تبدیل کیا جا رہا ہے،بی بی ایچ کی او پی ڈی کی ری ویمپنگ پر 16 کروڑ روپے کی لاگت سے کام جاری ہے،11 کروڑ روپے ڈی ایچ کیو راولپنڈی کو مہیا کئے گے ہیں۔
ہولی فیملی ہسپتال کی توسیع اور تزئین و آرائش کا کام 20 فروری سے قبل مکمل کیاجائے،کمشنر
Dec 28, 2023