سابق وزیراعلٰی پنجاب میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پنجاب میں گورنر راج نافذ کر کے صدارتی مارشل لا لگا دیا گیا ہے۔

انہوں نے یہ بات لاہور ہائیکورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پہلے فوجی آمر تھا اوراب سول آمر ہے۔ ہمارا مطالبہ دوبارہ وزارت اعلٰی یا نااہلیت کیس کا فیصلہ نہیں بلکہ دو نومبر والی عدلیہ کی بحالی اور قانون و آئین کی بالادستی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا بارہ مارچ کے بعد پی سی او ججز کا کہیں نام و نشان بھی نہیں رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم کا فرض ہے کہ وہ سول آمریت کے خلاف اٹھ کھڑی ہو اور ملک کو بچانے والی طاقتوں کا ساتھ دے۔ ہائیکورٹ سے خطاب کے بعد مسلم لیگ نون کے کارکنوں نے پنجاب اسمبلی تک ایک ریلی بھی نکالی، جس کی قیادت میاں شہباز شریف نے کی۔

ای پیپر دی نیشن