آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بلوچستان، پنجاب، بالائی سندھ، گلگت بلتستان، کشمیر اورخیبرپختونخوا میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

Feb 28, 2011 | 14:06

سفیر یاؤ جنگ
صوبہ بلوچستان کےشمالی اور وسطی علاقوں میں آج اورکل موسلا دھاربارش کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ مری سمیت گلیات، نیلم ویلی، سوات ویلی، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ پنجاب ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے بالائی علاقوں میں اگلے دو سے تین روز کے دوران وقفے وقفے سے مزید بارش ہوسکتی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علاقے بادلوں کی لپیٹ میں رہے اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش کوئٹہ میں پینتالیس ملی میٹرجبکہ پتن میں پچیس، دیر میں چوبیس، دالبندین اور قلات میں اکیس، مالم جبہ میں بیس، ژوب میں انیس، بھکر میں چودہ، کالام اور سیدوشریف میں بارہ، ڈیرہ اسماعیل خان میں گیارہ اور لوئر دیر اور بالاکوٹ میں دس ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ آج سب سے کم درجہ حرارت ہنزہ اور پاراچنار میں منفی چھ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
مزیدخبریں