سری لنکا کےنائب کپتان مہیلا جے وردھنے نےمقامی ٹی وی کے کمنٹیٹر کی طرف سے میچ فکسنگ کا الزام لگانے پرانتظامیہ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Feb 28, 2011 | 17:52

سفیر یاؤ جنگ
ہفتے کےروز پاکستان کے خلاف میچ میں سری لنکا کے نائب کپتان مہیلا جے وردھنےصرف دو رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے تھے، میچ کے دوران جب وہ آؤٹ ہوئے تو سرکاری ٹی وی انڈی پینڈنٹ ٹیلی ویژن نیٹ ورک آئی ٹی این کے کمنٹیٹر نے کہا کہ جے وردھنے نے جان بوجھ کر غلط شارٹ کھیلا، کمنٹیٹر کی طرف سے الزام عائد کیا گیا کہ جے وردھنے اور سمارا ویرا پیسہ لےکر آؤٹ ہوئے، سمارا ویرا نے صرف ایک رن سکور کیا تھا۔ کمنٹیٹر کی طرف سے یہ بھی کہا گیا کہ ایک مقامی بزنس مین نے پاکستان کی جیت پر اٹھارہ ہزار ڈالر کا جوا لگایا تھا،پھر اُس نے یہ ریمارکس دیئےکہ شائد دونوں کھلاڑیوں نے میچ ہارنے کیلئے یہ سب کیا۔ ٹی وی کی جانب سے یہ تبصرہ بار بار کیا جاتا رہا اور اس دوران دونوں کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کا منظر بھی سلو موشن میں دکھایا جاتا رہا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ جے وردھنے کے وکیل مقامی ٹی وی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے کیس تیار کررہے ہیں۔ یاد رہے کہ یہ میچ پاکستان نے گیارہ رنز سے جیت لیا تھا۔
مزیدخبریں