نیوزی لینڈ میں تباہ کُن زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد دو سوچالیس ہوگئی

Feb 28, 2011 | 18:12

سفیر یاؤ جنگ
آج صبح نیوزی لینڈ کے مقامی وقت کے مطابق بارہ بج کر اکاون منٹ پر لوگوں نے گرجا گھروں میں اکٹھے ہوکردو منٹ کی خاموشی اختیار کی اور مرنیوالوں کیلئے دعا کی۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق زلزلے میں مرنے والوں کی تعداد دو سو چالیس تک پہنچ چکی ہے چھ اعشاریہ تین شدت کے زلزلے سے ہزاروں گھر اور دفاتر کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ زلزلے کو آئے سات روز گزرجانے کے باوجود امدادی کام جاری ہیں جبکہ دوسو کے قریب لاپتہ افراد کی تلاش تاحال جاری ہے۔ ادھر چین کی رسکیو ٹیم نے سرچ آپریشن کے دوران کنٹر بری ٹی وی کی عمارت کے ملبے سے چار لاشوں کو نکال لیا ہے تاہم ابھی تک ان کی شناخت نہیں ہو پائی ہے۔
مزیدخبریں