وزيراعلی پنجاب مياں شہباز شريف نے کہا ہے کہ ماضی کی کسی بھی حکومت نے آج تک قوم کويکساں نظام زندگی فراہم نہيں کيا تاہم مسلم لیگ نون ماضی کی محروميوں کو ختم کردے گی۔

Feb 28, 2011 | 20:39

سفیر یاؤ جنگ
الحمراء ہال لاہورميں پاکستان اربن فورم کے پانچ روزہ سيمينارکی افتتاحی تقريب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ شہبازشريف نے کہا کہ سابقہ حکومتیں قوم کو زندگی کی بنيادی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام رہیں۔ مشرف دورکے ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کے ریکارڈ قائم کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی اجازت کے بغیر بے ہنگم بننے والی ہاؤسنگ کالونیوں کے باعث شہروں کا روائتی حسن تباہ ہوا اوران کی وجہ سے پيدا ہونے والی مہنگائی کے سيلاب نےغريب سے گھربنانے کی سکت بھی چھين لی۔ مياں شہبازشريف کا کہنا تھا کہ تعليم کےفروغ کے ليے انہیں اپنا ذاتی اثاثہ بھی وقف کرنا پڑا تو دريغ نہيں کریں گے۔
مزیدخبریں