پیپلزپارٹی نے پنجاب میں طبل جنگ بجا دیا، امتیاز صفدر وڑائچ کا کہنا ہے کہ حکومت کی غلط پالسیوں پرکھل کر تنقید کریں گے جبکہ راجہ ریاض نے تبصرہ کیا ہے کہ شیرسائیکل پربیٹھ گیا

پنجاب اسمبلی لاہورمیں پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلزپارٹی پنجاب کے صدرامتیازصفدروڑائچ نے الزام لگایا کہ دانش سکول منصوبے کے نام پرعوام سے فراڈ کیا جارہا ہے، پیسے لگانے ہیں تو گلی محلوں میں موجود غریبوں کے سکولوں پرخرچ کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون بوکھلا گئی ہے کیونکہ پاکستان پیپلزپارٹی عوام کو روزگاردینے کے ساتھ ساتھ ملک کی معاشی حالت بہترکر رہی ہے، پنجاب میں اگلی حکومت ہماری ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف اورمیاں شہبازشریف ٹوپی ڈارمہ نہیں بلکہ ٹوپی ڈرامے کررہے ہیں۔
اس موقع پرپیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی اور سابق سینیئر وزیرراجہ ریاض کا کہنا تھا کہ پارلیمانی پارٹی پنجاب کے اجلاس میں صدرپاکستان اوروزیر اعظم کی قیادت پرمکمل اعتماد کا اظہارکیا گیا ہے۔ پیپلزپارٹی مسلم لیگ کی جانب سے پیش کردہ دس نکاتی ایجنڈے پرسنجیدگی سے کام کررہی تھی لیکن انہوں نے لوٹوں کا سہارا لے لیا۔ نون لیگ پرطنز کرتے ہوئے راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون نے سائیکل کی ٹکٹ پرمنتخب ہوکرآئے لوٹوں کو اپنے ساتھ ملایا ہے۔
آخرکارمسلم لیگ نون اورپیپلزپارٹی کے درمیان تین سالہ دوستی کا بھرم ٹوٹ گیا اوراختلافات کی بلی تھیلے سے باہرآگئی ہے، اس کا انجام کیا ہوگا یہ بات وقت پر چھڑ دینی چاہیے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...