صوبائی وزيرقانون پنجاب راناثناء اللہ خان نےکہا ہےکہ پيپلزپارٹی کے وزراء اورقيادت پنجاب حکومت سے الگ ہونےکے باعث ذہنی توازن کھوبيھٹی ہے اوراس نے تصادم کی راہ اختیار کرلی ہے۔

Feb 28, 2011 | 23:04

سفیر یاؤ جنگ
لاہورميں ميڈيا سے گفتگو کر تے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ مسلم لیگ نون پيپلزپارٹی کے سابق صوبائی وزراء اور قيادت کے حالیہ بیانات کا اس ليے برانہيں منارہی کيونکہ ہم پیپلز پارٹی کی پنجاب حکومت سےعلیحدگی کا دکھ سمجھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر پيپلز پارٹی کی قيادت نے پنجاب حکومت سے الگ ہونے کے تين روزہ سوگ کے بعد ہوش میں آجانا چاہئیے۔ راناثناء اللہ خان نے کہا کہ مسلم لیگ نون نے ابھی تک اسلام آباد کے ليےلانگ مارچ کی کال نہيں دی لیکن جب دی تو کوئی اسے روک نہیں پائے گا۔ايک سوال کے جواب ميں راناثناء اللہ خان کاکہنا تھا کہ اگر پيپلزپارٹی نے پنجاب ميں تحریک عدم اعتماد لانے کی کوشش کی توہم مرکزميں لائيں گے۔
مزیدخبریں