لیبیا اورمشرق وسطی کے کئی ممالک میں جاری سیاسی انتشارکے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رحجان برقرار ہے۔

Feb 28, 2011 | 23:13

سفیر یاؤ جنگ
لیبیا اورمشرق وسطی کے دیگرممالک میں جاری سیاسی عدم استحکام کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مزید دس سینٹس کا اضافہ ہوگیا ہے۔ نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج میں اپریل کے لئے خام تیل کے فی بیرل سودے ستانوے ڈالرز سات سینٹس میں کئے گئے۔ دوسری طرف سعودی عرب کی جانب سے سپلائی بڑھانے کے اعلان کی وجہ سے خام تیل کی قیمت معمولی حد تک مستحکم بھی ہورہی ہے۔
مزیدخبریں