لوڈمینجمنٹ شیڈول کےتحت لاہور،شیخوپورہ ساہیوال اورملتان ریجن کےسی اين جی اسٹيشنز آج دوسرے روز بھی بند ہيں جس کی وجہ سے صارفين کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لاہورسمیت پنجاب کےپانچ ریجنزمیں گیس لوڈمینجمنٹ شیڈول کے تحت سی اين جی اسٹيشن پير کی صبح چھ بجے بند کر دئيے گئے تھے جو چونسٹھ گھنٹوں بعد بدھ کی رات دس بجے کھولے جائيں گے.سی اين جی کی بندش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹرانسپورٹرز منہ مانگے کرائے وصول کررہے ہیں جبکہ سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے مسافروں کو پريشانی کا سامنا ہے۔