گزشتہ روز ضلع ہنزہ نگر میں واقعہ عطاء آباد کے سپل وے کو دھماکے سے اڑادیا گیا تھا۔ جھيل کے پانی کے اخراج ميں تيزی کی وجہ سے دريائے ہنزہ ميں سيلابی کيفيت دیکھنے میں آرہی ہے اور بعض مقامات پر کٹاؤ پيدا ہوگيا ہے۔ جھيل ميں اب تک پانی کی سطح پندرہ فٹ کم ہوئی ہے۔ ضلعی انتظاميہ کی جانب سے دريا کے کنارے آباد لوگوں کو علاقہ خالی کرنے کے احکامات کے بعد بڑی تعداد ميں لوگ نقل مکانی کرکے بلند مقامات پر جاچکے ہيں۔ انتظامیہ کے مطابق جھيل کا پانی ہنزہ نگر ،گلگت اورديامرسے ہوتا ہوا کوہستان ميں دريائے سندھ ميں داخل ہونے کے بعد تربيلا ڈيم ميں جاگرے گا.