کراچی اسٹاک مارکیٹ کاروبار کے اختتام پر پرافٹ ٹیکنگ کا شکار ہوگئی، انڈیکس بارہ ہزار آٹھ سو پوائنٹس کی سطح سے اوپر نہ جا سکا

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور انڈیکس ٹریڈنگ کے آغاز میں ہی تقریبا ایک سو پوائنٹس بڑھ کر بارہ ہزار آٹھ سو کی سطح عبور کرنے میں کامیاب رہا لیکن کاروبار کے آغاز کی تیزی اختتام تک برقرار نہ رہ سکی۔ جہانگیر صدیقی ،ڈی جی سیمنٹ، بینک آف پنجاب سمیت فرٹیلائزر اسٹاکس میں شئیرز کی فروخت ، انڈیکس کو منفی زون میں لے گئی۔جس کے باعث کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس چار پوائنٹس کمی کے بعد بارہ ہزار سات سو انتالیس پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی کاروباری حجم اکیس کروڑ پچہتر لاکھ شئیرز رہا سب سے زیادہ سودے آج بھی جہانگیر صدیقی کمپنی کے حصص میں ہوئے۔ دوسری جانب لاہور سٹاک مارکیٹ میں آج تیزی کا رجحان رہا۔ ایل ایس پچیس انڈیکس تین پوائنٹ اضافے کے ساتھ تین ہزار تین سو چھیاسی پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں ایک سو نو کمپنیوں کے پچپن لاکھ پچیس ہزار پانچ سو چوالیس حصص کا کاروبار ہوا۔ چوبیس کمپنیوں کے حصص میں اضافہ، ستائیس کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ اٹھاون کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔

ای پیپر دی نیشن