اسلام آباد (وقت نیوز) وکی لیکس کے مطابق سابق آئی ایس آئی سربراہ جنرل (ر) حمید گل امریکی نجی انٹیلی جنس ایجنسی سٹراٹ فار کے اعزازی رکن تھے۔ حمید گل نے کہا ہے کہ وہ انٹیلی جنس ایجنسی نہیں امریکی تھنک ٹینک ہے جس کا میں رکن ہوں۔ اس کے ڈپٹی ڈائریکٹر کامران بخاری ہیں۔ انہوں نے مجھے کہا تھا کہ اپنے مضامین یا رائے ہمیں بھیج دیا کریں۔ میرے بیٹے عبداللہ نے انہیں ایک مضمون بھیجا تھا۔ عبداللہ کے کچھ مضامین الجزیرہ میں چھپے جنہیں سٹراٹ فار نے لفٹ کیا ہے۔ میں تو ان کا خود بھی ممبر نہیں بنا بلکہ انہوں نے مجھے اعزازی بنا لیا۔ یہ وکی لیکس کی میرے خلاف شرارت ہے۔