حکومت پنجاب کی ”پالیسی“ کے باعث بلاول ہا¶س کا نقشہ منظور نہیں ہو سکا


لاہور (خبر نگار) موضع مقدم سنگھ میں 107 کنال 12 مرلے پر تعمیر ہونیوالے بلاول ہا¶س کا نقشہ پنجاب حکومت کی ”پالیسی“ کی وجہ سے 3 ماہ میں منظور نہیں ہو سکا جس پر وفاقی حکومت نے اقبال ٹا¶ن کے افسران پر ”اثرانداز“ ہونا شروع کر دیا۔ 82 ہزار فٹ ”کورڈ ایریا“ کی وسیع و عریض عمارت کی نقشہ فیس بمشکل ایک لاکھ 64 ہزار روپے ہے جو جرمانے شامل کر کے دو لاکھ روپے تک پہنچ جائے گی۔ بلاول ہا¶س کی زمین آج بھی صدر آصف زرداری یا بلاول بھٹو زرداری کے نام نہیں۔ نقشہ جمع کراتے وقت جگہ کی ملکیت میں 64 کنال 12 مرلے جگہ بحریہ ٹا¶ن کے مالک ملک ریاض اور باقی 43 کنال جگہ محمد عظیم کے نام پر ظاہر کی گئی جبکہ باخبر ذرائع کے مطابق محمد عظیم فروخت کر کے قبضہ ختم کر چکا ہے مگر حکومت پنجاب کی بحریہ ٹا¶ن کے سیکٹر ڈی، ای اور ایف کو ”قانون“ تسلیم نہ کرنے کی وجہ سے یہ نقشہ بھی ”پھنسا“ ہوا ہے۔

ای پیپر دی نیشن