لاہور (سپیشل رپورٹر) سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن نے بھی مطالبات کے حق میںڈپٹی وزیراعظم کی رہائش گاہ کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کردیاگزشتہ روز پنجاب سول سیکرٹریٹ ایسوسی ایشن گریڈ 1تا 16 کا اجلاس زیر صدارت ملک اعجاز احمد صدر ایسوسی ایشن ہوا جس میں مطالبہ کیا گیا کہ سپرنٹنڈنٹس کی اپ گریڈیشن کی سمری وزیراعظم پاکستان کی میزپر پڑی ہے اسے فوری منظور کرکے نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔ اجلاس میں ملک اعجاز، محمد سلیم خان، اعظم احمد باری، نسیم الغنی، لیاقت علی بھٹی، محمد رمضان اور اسلم ساہی نے شرکت کی۔