اسلام آباد+ لاہور (نمائندہ خصوصی) کلکٹر ایم سی سی فیصل آباد شوکت علی کو ڈائریکٹر انٹیلی جنس فیصل آباد تعینات کر دیا گیا۔ ایف بی آر ہیڈ کوارٹر میں تعینات گریڈ 15 کے افسر ڈاکٹر نعیم قریشی کو کلکٹر ایم سی سی فیصل آباد تعینات کر دیا گیا۔ نورین احمد تارڑ کو ایڈیشنل کلکٹر ایم سی سی پری وینٹو لاہور، عنبرین احمد تارڑ کو ایڈیشنل کلکٹر ایم سی سی اپریزمنٹ لاہور تعینات کر دیا گیا۔ کلکٹر ایڈ جوڈیکشن لاہور عمران طارق کو کلکٹر ایڈجوڈیکشن فیصل آباد کا اضافی چارج بھی دیدیا گیا۔کسٹم انسپکٹر ملتان انصر حسین کی 20 دن کی رخصت منظور کر لی گئی انسپکٹر کسٹم لاہور ظہیر احمد شاہ اور ابرار بھٹی کی ریٹائرمنٹ کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے۔
ایف بی آر میں کئی افسروں کے تقرر و تبادلے، متعدد کو اضافی چارج دیدیا گیا
Feb 28, 2013