بجلی کے بحران کے خاتمہ کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں: تصدق غوری

لاہور (پ ر) حکومت اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرے۔ بجلی کے بحران کے خاتمہ کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں ۔ ان خیالات کا اظہار صدر منڈی مویشیاں شاہ پور کانجراں تصدق حسین غوری نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب انشاءاللہ میاں برادران کی حکومت بنے گی اور ملک کو اندھیروں سے نکالے گی۔ انہوں نے کہا کہ کوئی کرپٹ حکومت میٹروبس جیسا منصوبہ شروع کرتی تو 30 ارب کی جگہ 300 ارب لگ جاتے اور منصوبہ بھی 3 سال میں بھی مکمل نہ ہوتا۔

ای پیپر دی نیشن