لشکری رئیسانی سینٹ کی نشست سے بھی مستعفی، مسلم لیگ ن میں شمولیت کا امکان


اسلام آباد لاہور (این این آئی) پیپلز پارٹی بلوچستان کے سابق صدر لشکری رئیسانی نے سینٹ کی نشست سے بھی استعفیٰ دیدیا۔ استعفیٰ منظوری کا نوٹیفکیشن جاری۔ مسلم لیگ ن میں شمولیت کا قوی امکان ہے۔ رئیسانی جنہوں نے پارٹی قیادت سے اختلافات کے بعد پارٹی عہدہ چھوڑنے کے بعد سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا تھا اسے منظور کر کے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق رئیسانی جلد ہی مسلم لیگ ن کی قیادت سے ملاقات کر کے باقاعدہ شمولیت کا اعلان کریں گے۔
استعفیٰ منظور

ای پیپر دی نیشن