لندن (بی بی سی اردو) مالدیپ میں عدالت نے پندرہ سالہ لڑکی کو شادی سے قبل تعلقات استوار کرنے پر سو کوڑوں کی سزا سنا دی۔ استغاثہ کا کہنا ہے کہ لڑکی کو دی جانے والی سزا کا اس سے ہونے والی زیادتی کے معاملے سے کوئی تعلق نہیں۔ لڑکی پر شادی سے قبل تعلقات کا الزام اس وقت سامنے آیا جب پولیس اس کے سوتیلے والد کے خلاف مذکورہ لڑکی سے زیادتی اور اس کے بچے کے قتل کے الزامات کی تحقیقات کر رہی تھی۔ حقوق انسانی کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اس سزا کو ظالمانہ اور غیر انسانی قرار دیا ہے۔